چونکہ پارکو کا کاروبار توانائی سے متعلق ہے اسی لئے اس کی اصل قوت افرادی قوت ہے۔یہ کمپنی کا اہم ترین سرمایہ اور دیرپا لائف لائن ہے۔ پارکو کو یقین ہے کہ انتظامیہ اپنے وژن کی آؤٹ لائن بناتی ہے جبکہ اس خاکے کو اس کی افرادی قوت حقیقت کا روپ دیتی ہے۔جیسا کہ کسی ادارے کی کامیابی کی کنجی اس کی مینجمنٹ ٹیم ہوتی ہے، ادارے کا کلچر اور ماحول وہ سانچہ ہوتا ہے جو اعلیٰ کارکردگی کو یقینی بناتا ہے۔
برسوں سے پارکو نے شاندار ماحول قائم کیا ہے جس سے پیشہ ورانہ مہارت ممکن ہوتی ہے۔ پارکو کے افراد کو اپنے علم، مہارت اور تخلیقی توانائیوں کے استعمال کے ذریعے کمپنی کے وژن کو سپورٹ کرنے کیلئے انکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔پارکو میں ہم مساوی مواقع فراہم کرتے ہیں اور ہر صنف کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔