پارکو کو یقین ہے کہ افرادی قوت ہی دراصل کسی ادارے کو ترقی کے اعلیٰ ترین مقام تک لے جاتی ہے اور یہ کسی ادارے کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں۔اسی لئے ہم اپنے ملازمین کی تربیت اور بہتری کیلئے ان پر سرمایہ کاری کرتے ہیں تاکہ ان کی پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت کو بڑھایا جا سکے۔اس سے نہ صرف وہ اپنے کام میں بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کر سکیں گے بلکہ اپنے کیرئیر کے مقاصد بھی پورے کر سکیں گے۔
پارکو کا HRڈپارٹمنٹ مستقل بنیادوں پر تربیت کی ضرورت کا جائزہ لیتا ہے تاکہ تمام افراد کو تیکنیکی اور مخصوص انتظامی تربیت کے مساوی مواقع مل سکیں۔
پارکو کے کام کا ماحول اعلیٰ کارکردگی پر مشتمل ہے۔کمپنی کا HRڈپارٹمنٹ میرٹ کی بنیاد پر وضع کیا گیا طریقہ کار کے ذریعے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتا رہتا ہے اور ملازمین کی بہتری کیلئے مواقع فراہم کرتا ہے۔
پارکو انٹرن شپ پروگرام
ہم طلبہ کو انٹرن شپ کی پیش کش کرتے ہیں تاکہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کے نئے ٹیلنٹ کو انجینئرنگ اور منیجمنٹ کے میدان میں عملی تجربہ فراہم کر سکیں۔
پارکو ٹریننگ پروگرام
کمپنی نے فارغ التحصیل طلبہ کو تیکنیکی اور انتظامی کے میدانوں میں تربیت فراہم کرنے کیلئے تربیتی پروگرام کرتی ہے تاکہ نوجوان بزنس گریجویٹس، انجینئرز اور ایسوسی ایٹ انجینئرز کو کیرئیر کے مواقع فراہم کئے جا سکیں۔