صحت، تحفظ، ماحول اور معیار (HSEQ)
پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (PARCO) توانائی کمپنیوں کا ایک مربوط نیٹ ورک جو حکومت پاکستان اور امارات ابو ظہبی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ پاکستان کی پٹرولیئم انڈسٹری کا ایک اہم نام جو ریفائننگ، ٹرانسپورٹیشن، اسٹوریج، مارکیٹنگ، آئل سپلائی اور لاجسٹکس کے کاموں میں مصروف عمل ہے۔ حکومت پاکستان اس منصوبے کے 60فیصد شیئرز جبکہ امارات ابو ظہبی اپنی مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی کے ذریعے سرمایہ کاری کے نتیجے میں 40فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔
پارکو پر عزم ہے کہ اپنے کسٹمرز کے اطمینان کو بہترین آپریشنز، مسلسل بہتری اور بر وقت مصنوعات کی ترسیل کے ذریعے بہتر سے بہتر بنائے، ساتھ ہی ساتھ اپنے کنٹریکٹرز، ملازمین اور عوام الناس کے تحفظ، صحت اور ماحولیاتی مسائل پر گہری نظر رکھے۔ اس پالیسی کی حمایت میں پارکو یقینی بناتا ہے کہ:
منصوبہ سازی اور فیصلوں کے وقت تحفظ، صحت اور ماحول کو پیداواری صلاحیت، معیار ور منافع سے بڑھ کر اہمیت دی جائے۔
تمام سرگرمیاں ایسے تربیت یافتہ اور تجربہ کار افراد کی زیر نگرانی عمل میں لائی جاتی ہیں جو خود کو، دوسروں کو، کمپنی کے اثاثہ جات کو اور ماحول کو نقصان سے بچانے کیلئے ذاتی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
تحفظ، صحت اور ماحول کے معاملات پر تمام ملازمین سے رجوع کیا جاتا اور انہیں اور اندرونی اور بیرونی کسٹمرز کو معیاری اور موزوں ترین مصنوعات اور خدمات کی ترسیل کیلئے ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جاتا ہے اور ان کی مناسب تربیت کی جاتی ہے۔
HSEQ سسٹم کی مسلسل بہتری اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے ہمارے آپریشنز کا ماحول پر منفی اثر مرتب نہیں ہوتا۔
کسٹمر کے اطمینان کو ہر مرحلے پر یقینی بنایا جاتا ہے اور معیار کو ذاتی ذمہ داری سمجھ کر اپنے تمام آپریشنز کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ہر پروڈکٹ کی بر وقت کسٹمرز کو فراہمی ہمارا اولین فرض ہے۔
ہماری تنصیبات پر کنٹریکٹرز، اور سروسز مہیا کرنے والے تحفظ، صحت اور ماحول کے معیار کی پابندی کرتے ہیں۔
اپنے ملازمین کو صحت کے مسائل اور زخمی ہونے سے بچانے کیلئے تمام ممکنہ خطرات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ان کے اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جاتے ہیں۔
ہماری پالیسیاں ملکی اور بین الاقوامی معیار کے عین مطابق ہیں اور ہم اپنی پروڈکٹس، تحفظ، صحت اور ماحول کے معیار کے حوالے سے قانونی اور دیگر ریگولیٹری ذمہ داریوں کو بخوبی پورا کرتے ہیں۔
تمام تبدیلیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے اور قریب سے مطالعہ کیا جاتا ہے تاکہ تحفظ، صحت اور ماحول کے معیار کی پابندی کے ساتھ تنظیمی معیار کے تمام تقاضے پورے کئے جا سکیں۔
کارکردگی،پروڈکٹس اور سروسز کو بہتر انداز میں انجام دینے کیلئے طریقہ کار میں بہتری کیلئے مسلسل کاوشیں کی جاتی ہیں۔
HSEQپالیسی تمام ملازمین، ملاقاتیوں، کنٹریکٹرز، سروسز فراہم کرنے والوں اور دیگر متعلقہ افراد کو بتائی جاتی ہے۔