ہمارا کاروبار

پروڈکٹس اور سروسز

پارکو تیل مصنوعات اور سروسز کی ایک وسیع رینج فراہم کرتا ہے اور یہ پاکستان کی سب سے بڑی اور مربوط توانائی کمپنی ہے۔ ریفائننگ،ٹرانسپورٹیشن اور اسٹوریج کے ساتھ ساتھ پارکو کا ٹوٹل ایس اے فرانس کے ساتھ مشترکہ منصوبہ ہے جسے ٹوٹل پارکو پاکستان لمیٹڈ کے نام سے قائم کیا گیا ہے۔یہ تیزی سے پھیلتا ہوا ریٹیل آؤٹ لیٹ نیٹ ورک ہے۔پاکستان میں شیورون (موجودہ ٹوٹل پارکو مارکیٹنگ لمیٹڈ)کے فیول بزنس کے حصول کے ساتھ ٹوٹل پارکو نیٹ ورک 850سے زیادہ فیول آؤٹ لیٹس کے ساتھ 50:50مشتر کہ کاروبار کا حامل ہے، ایک لبریکنٹس بلینڈنگ اور مارکیٹنگ بزنس اسکے علاوہ ہے اور یوں TPPL پاکستان کی دوسری بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے۔

پارکو بیٹو روکس

روایتی بیٹومن کے مقابلے میں، پارکو بیٹو روکس بیٹو من کو کیمیائی طور پر زیادہ مربوط اور کنٹرولڈ آکسیڈیشن کے طریقے سے جسے ایئر بلوئنگ کہتے ہیں، اسے اَپ گریڈ کیا گیا ہے۔اس سے بیٹومن کو زیادہ بہتر تھرمل اور دیرپا استحکام ملتا ہے۔ بیٹو من کی کوالٹی کا انحصار متوازن کیمیائی اجزاء پر ہے جن میں سیچوریٹس،ارومیٹکس، رائزن اور اسفالٹینزشامل ہیں۔بیٹو روکس پروسیس اہم ارومیٹکس اجزاء کو محفوظ کرتا ہے رائزن اور اسفالٹینز کے مابین بہترین تناسب قائم کرتا ہے۔

پارکو بیٹو روکس کے فوائد

اس مقصد کیلئے منتخب کروڈ کی بنیاد پر اور بیٹو روکس ائیر بلوئنگ ٹیکنالوجی کی بدولت، پارکو بیٹو روکس عمومی گریڈز پر بھی بہترین خصوصیات کا مظاہرہ کرتا ہے۔

مشہور زمانہ پوئینر ائیر بلوئنگ ٹیکنالوجی کی بدولت پارکو بیٹوروکس وسیع رینج میں عام بیٹو من کے مقابلے میں بہترین کام کرتا ہے اور اس سے سڑکوں کی لائف اور سروس میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ یہ گرمیوں میں سڑک کے پگھلنے اور سردیوں میں کریکنگ کے خلاف خاص مزاحمت ر کھتا ہے۔پارکو بیٹوروکس کی نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں:

  • پگھلنے کے خلاف سختی
  • چٹخنے کے خلاف زیادہ مزاحمت
  • چپکنے کی زیادہ بہتر صلاحیت
  • ٹوٹ پھوٹ کے خلاف مزاحمت
  • پولیمرز سے ملاپ کی صلاحیت

پروڈکٹ گریڈز

پٹرولیئم مصنوعات کی مارکیٹنگ:

اپنی شہرت کے عین مطابق، کسی بھی تغیر پذیر ماحول میں ڈھل جانے والی شاندار آرگنائزیشن ہونے کے ناتے، پارکو گذشتہ کئی سال سے کامیابی سے اپنی پٹرولئیم مصنوعات کو کامیابی سے مارکیٹ کر رہا ہے۔اپنی ملک بھر میں پھیلی ہوئی پائپ لائن تنصیبات اور ان میں اضافے، اسٹوریج کی سہولیات اور MCRریفائنری پر 886ملین امریکی ڈالرز کی بھاری سرمایہ کاری کے بعد، ظاہر ہے پارکو کو اپنی پٹرولئیم مصنوعات کی مارکیٹنگ کے ذریعے اپنی سیلز میں اضافہ کرنا تھا۔ ریفائنری نے پارکو کو ان مصنوعات کی مارکیٹنگ کیلئے بہترین مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔اسی لئے پارکو اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درست مقدار صارفین کو اس کے مقام پر بر وقت اور کم ترین قیمت اور محفوظ ترین طریقے سے فراہم کر رہا ہے۔

پارکو بہترین طریقے سے مندرجہ ذیل مصنوعات کو مارکیٹ کر رہا ہے:

پرل: معیار اور قدر

پارکو برانڈ، پرل کی مارکٹنگ میں مصروف ہے۔ لفظ پرل خالص اور قیمتی ہونے کی علامت ہے جو پارکو کی پٹرولیم مصنوعات کے بہترین معیار اور قدر کا ثبوت ہے۔پارکو پرل کے نام سے کیپٹیو پاور، سیمنٹ پلانٹس اور بالخصوص پنجاب کی دیگر صنعتوں کو فرنس آئل فراہم کر رہا ہے۔

ایل پی جی

MCRسالانہ 150,000میٹرک ٹن LPGپیدا کر رہا ہے۔جو ملک کی سرکردہ LPGمارکیٹنگ کمپنیوں کو مارکیٹ کی جاتی ہے۔ پارکو کا اپنا ملک بھر میں پھیلا LPGڈسٹری بیوشن اور مارکیٹنگ نیٹ ورک بھی موجود ہے۔ یہ پروڈکٹ ملک بھر میں پرل گیس کے نام سے تقسیم کی جاتی ہے۔

سلفر

MCRپر سالانہ 18,000-20,000 میٹرک ٹن سلفر پیدا کی جا رہی ہے۔پارکو اپنے کسٹمرز کو یہ سلفر سہ ماہی بنیاد پر ماہانہ قیمت کا اعلان کر کے یا ٹینڈرز کے طریقے سے فروخت کرتا ہے۔اس کی بنیاد مارکیٹ کی صورتحال اور بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں پر ہے۔