سال 2000 میں 886ملین امریکی ڈالرز کی لاگت سے ملتان کے قریب محمود کوٹ کے مقام پر قائم ہونے والی پارکو مڈ کنٹری ریفائنری کے باعث ملک کی ریفائننگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
پارکو مڈ کنٹری ریفائنری ملک کی سب سے بڑی اور جدید ترین آپریٹنگ ریفائنری ہے، جہاں ریفائننگ کے تمام اہم مراحل پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔ریفائنری میں LPGگیس، HOBC، مٹی کا تیل، جیٹ فیولJP1اورJP4، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل، فرنس آئل اور سلفر کی پیداوار کی جاتی ہے۔ان مصنوعات کو MCRسے گینتری آپریشنز اور پارکو، محمود کوٹ۔ فیصل آباد۔ماچھی کے پائپ لائن سسٹم کے ذریعے صارفین تک پہنچایا جاتا ہے۔MCR، 90اوکٹین کا حامل لیڈ فری موٹر گیسولین کی پیداواری صلاحیت رکھتا ہے۔ یہاں کم سلفر کا حامل فیول آئل پیدا ہوتا ہے جو بین الاقوامی معیار کا حامل ہے۔ یہاں ماحول کو آلودگی سے بچانے کیلئے پروڈکٹس سے سلفر ریکوری یونٹ بھی موجود ہے۔
MCRپاکستان کی جدید ترین ریفائنری ہے جہاں 120,000بیرل یومیہ مکسڈ عربیئن لائٹ/اپر زاکم/مربان/ڈاس اور مقامی خام تیل کو صاف کرنے کی صلاحیت ہے۔یہ خام تیل کراچی سے پارکو کے پائپ لائن سسٹم کے ذریعے مہیا کیا جاتا ہے۔ MCR پر بنیادی اور ثانوی پروسیسنگ کی سہولت دستیاب ہے، اور یہاں معاشی طور پر مثبت انداز میں خام تیل سے مطلوبہ مصنوعات حاصل کی جاتی ہیں۔
ریفائنری میں مائیکرو پروسیسر بیسڈ ڈسٹری بیوٹیڈ کنٹرول سسٹم کا حامل پرائمری کنٹرول سینٹر، مین کنٹرول روم ہے۔ اس کے علاوہ ریفائنری کے دیگر مخصوص کاموں کیلئے مختص تین ذیلی کنٹرول رومز مجموعی طور پر 11آن سائٹ پروسیس یونٹس اور آف سائٹ / یوٹیلٹیز اور کروڈ آئل اسٹور کرنے کیلئے، انٹرمیڈیت فیڈز اسٹوکس اور فنشڈ مصنوعات کیلئے 46 اسٹوریج ٹیکس موجود ہیں۔
ریفائنری ہاؤسنگ کمپلیکس
تمام جدید سہولیات جیسے اسکول، ہسپتال، جمنیزیم، باؤلنگ ایلے، پارکوں، مسجد، آڈیٹوریم، شاپنگ سینٹر، اسپورٹس کمپلیکسز، کرکٹ، ہاکی، فٹ بال وغیرہ سے آراستہ اعلیٰ معیار کی رہائشی سہولت ریفائنری کے قریب ہی ملازمین ا ور ان کی فیملیز کیلئے دستیاب ہے۔یہ رہائش گاہ مکانات، اپارٹمنٹس، گیسٹ ہاؤس اور آفیسرز کلب پر مشتمل ہے جہاں فائن ڈائننگ، مختلف سرگرمیوں اور فیملی تقریبات کی سہولت دستیاب ہے۔