پارکو کا کراس کنٹری پائم لائن نیٹ ورک جس میں پارکو کے ذیلی ادارے پیپکو کا نیٹ ورک بھی شامل ہے، کراچی سے شروع ہو کر لاہور کے قریب ماچھی کے تک جاتا ہے۔ یہ نیٹ ورک 2000کلو میٹر طویل ہے۔اس پائپ لائن منصوبے نے نہ صرف ہمارے ملک کے ماحول کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ ہزاروں ٹینک لاریوں کی جگہ لے کر سڑکوں کو ٹریفک کے بے پناہ رش سے بھی بچایا ہے۔کیونکہ تیل کا یہ سمندر زیر زمین بہتا ہے اسلئے زیادہ مسائل جیسے شور، حادثات، سطح زمین کی آلودگی، چوری اور پروڈکٹ میں ملاوٹ قصہ پارینہ ہو چکے ہیں۔
پارکو پائپ لائن سسٹم
کیماڑی پورٹ قاسم بوبک شکار پور فاضل پور محمود کوٹ فیصل آباد ماچھی کے
مڈ کنٹری ریفائنری KMKپائپ لائن MFMپائپ لائن KPLPپائپ لائن وائٹ آئل پائپ لائن
کراچی محمود کوٹ (KMK) پائپ لائن
1981میں قائم ہونے والی 870کلو میٹر طویل یہ پائپ لائن کراچی سے خام تیل کو محمود کوٹ میں مڈ کنٹری ریفائنری تک پہنچاتی ہے۔اس کی سالانہ پمپنگ کی ا ستعداد کو 2.9ملین ٹن کو اَپ گریڈ کر کے اسے 6ملین سالانہ تک کر دیا گیا ہے۔
محمود کوٹ۔ فیصل آباد۔ماچھی کے (MFM)پائپ لائن
پارکو نے 362کلو میٹر طویل محمود کوٹ۔ فیصل آباد۔ماچھی کے (MFM)پائپ لائن 1997میں فیصل آباد اور لاہور کے قریب ماچھی کے تک خالص پروڈکٹس جیسے ڈیزل اور مٹی کا تیل پہنچانے کیلئے بچھائی۔ MFMکی سالانہ پمپنگ کی صلاحیت تقریباً 3.7ملین ٹن سالانہ ہے۔
وائٹ آئل پائپ لائن
480ملین امریکی ڈالرز کی لاگت سے قائم کی گئی یہ وائٹ آئل پائپ لائن پیپکو کا ایک میگا انفرا اسٹرکچر منصوبہ ہے۔خام تیل کی ترسیل کیلئے قائم پارکو کی موجودہ پائپ لائن نیٹ ورک کے بعد وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ پاکستان کے وسطی حصوں تک ڈیزل کی ترسیل کیلئے اہم منصوبہ ہے۔
کراچی سے محمود کوٹ تک 786کلو میٹر طویل یہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ پاک عرب پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔ پیپکو میں پارکو کے شیئرز کا تناسب51فیصد ہے جبکہ شیل، پی ایس او، اور ٹوٹل پارکو مارکیٹنگ لمیٹڈبالترتیب 26فیصد، 12فیصداور11فیصد کے مالک ہیں۔ اپنی ابتدائی پمپنگ صلاحیت 5ملین ٹن سالانہ کی حامل یہ پائپ لائن زیادہ سے زیادہ 12ملین ٹن آئل سالانہ پمپ کر سکے گی۔
کورنگی۔پورٹ قاسم لنک پائپ لائن
22کلو میٹر طویل کورنگی۔پورٹ قاسم لنک پائپ لائن پیپکو نے پارکو کے کورنگی اسٹیشن کو پیپکو پورٹ قاسم اسٹیشن سے ملانے کیلئے بچھائی تھی۔ اس کا آغاز2006،میں کیا گیا۔ اس ماہرانہ لنک کی بدولت پارکو کے دونوں پورٹس پر موجود اسٹیشنز باہمی رابطے میں آ گئے ہیں اور اس پائپ لائن آپریشن کے ذریعے بآسانی خام اور تیار مصنوعات کی باہمی ترسیل ممکن ہے۔
پارکو پائپ لائن سسٹم حساس ترین مواصلاتی نظام، ایک مربوط سپر وائزری کنٹرول اور ڈیٹا ایکوزیشن سسٹم پر مشتمل ہے۔
پارکو کا یہ پائپ لائن سسٹم وسطی اور شمالی پاکستان کیلئے زندگی کو رواں دواں رکھنے کا ضامن ہے۔اسکے علاوہ یہ ملکی آمدن میں نہ صرف پرکشش ڈیویڈنڈز کی ادائیگیوں، ٹیکسوں اور درآمدی ڈیوٹیز کی شکل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے بلکہ ایندھن کی ٹرانسپورٹیشن کی مد میں بھی بچت کی صورت میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔