پارکو انرجی کا ایک انتہائی جامع ادارہ ہے اور پاکستان کے کاروباری ادارہ جاتی شعبے کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔ حکومتِ پاکستان اور امارات ابوظہبی کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ، پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (PARCO) ایک سرکردہ پٹرولیم کمپنی ہے جسے 1974 ء میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ حکومتِ پاکستان کے پاس %60 شیئر ہولڈنگ ہے جبکہ %40 حصص امارات ابوظہبی کے پاس اپنی مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی کے ذریعے ہیں۔